امریکی وزیر خارجہ جان کیری کا کہنا ہے کہ شام میںجنگ بندی کے معاہدے کو فی الحال کوئی خطرہ نہیں ہے۔
ایک بیان میں امریکی وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ گزشتہ اختتام ہفتہ سے شروع ہونے والے اس معاہدے کی مبینہ خلاف ورزیوں سے متعلق خبروں کا جائزہ لیا جا رہا
ہے، تاہم ابھی تک خلاف ورزی کے شواہد نہیں ملے۔
ان کا کہنا ہے کہ شام میں فائر بندی اس پانچ سالہ جنگ کے خاتمے کے تناظر میں ایک امید ہے۔
دوسری جانب اقوام متحدہ نے اس جنگ بندی سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے مختلف علاقوں میں امدادی اشیاء پہنچانا شروع کر دی ہیں۔